پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے صدر راجہ عقیل احمد خان نے کہا ہے

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے صدر راجہ عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ ایک نئے پاکستان کے وزیر اعظم کا اپنے پہلے خطاب میں کشمیر کا زکر نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کشمیر ہ عوام پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور عمران خان پاکستان کو قائد اعظم کا ملک بنانے کی بات کرتے مگر اپنے خطاب میں اس شہ رگ کا زکر نہ کرنا کشمیریوں سے غداری ہے پاکستان میں پہلی بار یہ دیکھا کہ منتخب وزیر اعظم اپنے خطاب میں کشمیر کا نام تک نہ لیا جس ہم تمام کشمیری بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس پر احتجاج کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ عقیل احمد خان نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر آج بھی کشمیر پاکستان کی بقاء جنگ لڑنے مصروف ہیں اور پاکستانی پرچموں کو ہاتھوں میں لیکر بھارت کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں مگر نئے پاکستان کے وزیر اعظم نے کشمیر کا نام نہ لیکر ان زخموں نمک چھڑکا ہے عمران خان اب خود مودی سرکاری دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress