پاکستان اپنے تحفظ کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ؛ آصف محمود کیانی 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) پی ٹی آئی کے مقامی رہنما و سابق تحصیل صدر آصف محمود کیانی نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر وہ جارحیت سے باز نہ آیا تو اسے چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1971 والا نہیں بلکہ 2018 کا ایٹمی پاکستان ہے،22 کروڑ عوام سے جنگ لڑنی خالہ جی کا گھر نہیں۔بھارت نے اگر حملے کی جرات کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری رگ ہے جس کیلئے ہم کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تحفظ کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔ آنے والے بھارتی رہاستی انتخابات کیلئے نریندرمودی اینٹی پاکستان ماحول بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور پاکستان کی دشمن قوتوں کے مقابلے کیلئے تمام جماعتیں اور ان کے قائدین ایک صفحہ پر ہیں اور پوری قوم دشمن کے مقابلے کیلئے یک آواز اور یک جان ہیں،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطہ میں امریکہ و بھارت خطرناک کھیل کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر لڑائی کا بگل بجا تو دشمنوں کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress