THQ Kallar saidan

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کوعلاج معالجہ اور دیگر جدید قسم کی سہولیات کے اعتراف میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن(آئی ایس او) لمیٹیڈ برطانیہ کی جانب سے سرٹیفکیشن دیا گیا

کلر سیداں(محمد سعید نمائندہ اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کی کاوشوں سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ہسپتال میں علاج معالجہ اور دیگر جدید قسم کی سہولیات کے اعتراف میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن(آئی ایس او) لمیٹیڈ برطانیہ کی جانب سے سرٹیفکیشن ایوارڈ دیا گیا۔ہفتہ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان میں آئی ایس او کی نمائندہ ٹیم جس میں ڈائریکٹر عبدالجبار،ڈاکٹر لائیق اور کنسلٹنٹ محمد ذکی شامل تھے نے اپنے ہاتھوں سے آئی ایس او سرٹیفکیشن ایوارڈ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ قبل محکمہ صحت پنجاب کی درخواست پر برطانیہ کی آئی ایس او ٹیم نے پنجاب بھر میں مختلف ٹی ایچ کیوز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں تین جبکہ ضلع راولپنڈی میں صرف ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کو آئی ایس او (سرٹیفائڈ) دینے کی سفارش کی تھی جس پر برطانیہ (مانچسٹر) میں قائم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے یہ سرٹیفکیٹ دے دیا۔ایم ایس نے بتایا کہ آئی ایس او کی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹ وصول ہو جانے کے ہسپتال کو ہر قسم کی ادویات کی ترسیل بھی شروع ہو گئی ہے اور کسی بھی دوائی کی خریداری کیلئے مریض کو اب بازار کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress