ٹیالہ موڑ کے قریب 35 سالہ خاتون کی نعش برآمد ہوئی 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ ٹیالہ موڑ کے قریب 35 سالہ خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے موقع پر پہنچ قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں لے آئی جہاں سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے امانتا دفنا دیا ہے۔ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ٹیالہ موڑ کے قریب چادر سے لپٹی انسانی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق نعش 6/7 روزہ پرانی ہے اور ناقابل شناخت ہو چکی ہے تا ہم جسم کے کسی حصے پر بظاہر کسی گولی یا تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress