ویٹرنری آفیسر ہیلتھ کھوئی رٹہ نے مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے قربانی کے جانوروں کو سپرے کروایا۔

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپنمٹ ڈاکٹر شہلا وقار ،ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپنمٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوٹلی ڈاکٹر امجد علی راجہ کی خصوصی ہدایت پر ویٹرنری آفیسر ہیلتھ کھوئی رٹہ ڈاکٹر محمد ہارون نے عملہ کے ہمراہ کھوئی رٹہ کی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے قربانی کے جانوروں کو سپرے کروایا اس کے علاوہ فارمرز کو کانو وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے اگاہ کیا اور لٹریچر تقسیم کیس سپرے کے بغیر کوئی بھی جانور کھوئی رٹہ کی حدود میں داخل نہیں ہو گا کانگو وائرس سخت ترین وائرس ہے زرہ سی غفلت کے باعث بڑا نقصان ہونے کا خدشہ ہے عوام علاقہ ان خدمات کو سراتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress