وزیر اعظم عمران خان اس ملک کی معاشی بد حالی اور بیروزگاری کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ؛ یاور عباس بخاری

اٹک( بیورو رپورٹ) ممبر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کی معاشی بد حالی اور بیروزگاری کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، بنائی گئی موجودہ وفاقی کابینہ میں تقریبََا ہر صوبہ کو نمائندگی دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتے ہیں اور یہ توقعات رکھتے ہیں کہ کابینہ کے ذریعے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں ممبر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس بخاری کی میڈیا سے گفتگو ، سید یاور عباس نے کہا کہ چوہدوری پرویز الہٰی کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا ایوان پنجاب میں ہنگامہ آرائی غیر مناسب طریقہ ہے اپوزیشن ایوان میں بیٹھ کر حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریں یاور عباس نے کہا کہ عمران خان نے وفاقی کابینہ میں وزرا کے انتخاب میں انتہائی سو چ بچار اور مشاورت سے کام لیا ہے اور امید ہے کہ وہ صوبائی کابینہ میں بھی مشاور ت سے انتخاب کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران کے 22سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے وہ آج بھی کرپشن کے خلاف ہیں اور اداروں کو خود مختار کرنے کے خواہشمند ہیں وہ اداروں میں سیاسی مداخلت کو شامل کرنا اچھا نہیں سمجھتے کیونکہ یہی مداخلت ادارے کی تباہی کا باعث بنتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی کئی ملکوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے کیونکہ ملک کی ترقی کا راز ہی دوسرے ممالک کی سرمایہ کاری پر منحصر ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress