وبائی امراض پھوٹنے سے دو عدد مویشی جاں بحق 

کلر سیداں(محمد سعید نمائندہ اپنا پوٹھوار) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں وبائی امراض پھوٹنے سے دو عدد مویشی جاں بحق ہو گئے۔محکمہ حیوانات چوکپنڈوری کا عملہ بات سننے کو تیار نہیں، علاقہ کے نمبردار کا شکوہ۔کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل گف کے علاقہ چنام کے رہائشی نمبردار فرحت نے بتایا کہ چنام ڈھیری میں حاجی اکرم کی گائے اور لطیف نامی شخص کا بچھڑا وبائی امراض کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے ویٹرنری ہسپتال چوکپنڈوری کے عملے اور انچارج نے کبھی اس علاقہ کا رخ نہیں کیا اور نہ ہی آج تک وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔انہوں نے ادارہ کی مایوس کن کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور فرائض میں مجرمانہ غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress