ن) لیگ کی حکومت ختم ہوتے ہی فتح جنگ کی تاجر تنظیم میں بھی تبدیلی آگئی۔

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)(ن) لیگ کی حکومت ختم ہوتے ہی فتح جنگ کی تاجر تنظیم میں بھی تبدیلی آگئی (ن) لیگی تاجروں نے اپنے دور اقتدار میں الیکشن نہیں سلیکشن کا سہارا لے کر تنظیم بنائی تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے تاجر بھی متحرک ہو گئے حاجی ملک محمدتاج کو انجمن تاجران کا مرکزی صدر، وجاہت علی شاہ کو جنرل سیکرٹری جبکہ صداقت محمود مٹھو کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیاملک تاج میجر طاہر صادق کے چیف سپورٹر ہیں انجمن تاجران کے سابق صدر ذوالفقار علی بلوچ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہیں قبل ازیں حاجی ملک تاج کی غیر حاضری میں (ن) لیگ کے جنرل سیکرٹری اور آصف ملک کے دست راست ذوالفقار بلوچ کو تاجروں نے مرکزی صدر بنایا تھا ذوالفقار بلوچ سے قبل حاجی ملک تاج ہی تاجر تنظیم کے صدر تھے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورسابق چیئرمین انجمن تاجران ملک رفاقت اعوان نے نئی تاجر تنظیم کو ماننے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں بھی غلط اور بوگس عہدیدار بنائے گئے تھے اسی بنا پر میں نے استعفےٰ دیا تھا موجودہ تنظیم بھی قوائد کی خلاف ورزی ہے دوسری جانب میجر طاہر صادق ،ایمان طاہر ،نصرت ماجھیا ،سردار پھتی خان ،عابد عزیز ایڈووکیٹ اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے تاجروں کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور امید کی ہے کہ ملک تاج تاجروں مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress