نکیال پی ٹی آئی ریلی پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ؛ احسان احمد چوہان 

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما احسان احمد چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نکیال پی ٹی آئی ریلی پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پولیس حکومت کا دم چھلا نہ بنے ہر شہری کو ریلی اور احتجاج کا حق ہے ،گر جسطرح پولیس نے نکیال میں پی ٹی آئی کی پرامن ریلی پر لاٹھی چارج کیا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اگر ہمارے راستے روکے گے تو ہم پھر احتساب چوکوں اور چراہوں پر کریں گے پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہوتی ہے ہم پی ٹی آئی نکیال کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے لیکن ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور حکومت ہوش کے ناخن لیں احسان احمد چوہان نے مزید کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت انصاف پر مبنی ایک صاف ستھرا نظام لائے گی تحریک انصاف حلقہ کھوئی رٹہ میں ایک مضبوط قوت بنتی جارہی ہے آنے والا دور حلقہ کھوئی رٹہ میں تحریک انصاف کا ہو گا اور آزادکشمیر میں بھی بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے ہم ایکبار پر نکیال میں پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress