نواز شریف انکی بیٹی مریم نواز اور انکے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی عدالتی حکم سے رہائی کی خبر پر جشن ۔

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف انکی بیٹی مریم نواز اور انکے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی عدالتی حکم سے رہائی کی خبر پر مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کے صدر راجہ عقیل احمد خان اپنے کارکنان ساتھ کھوئی رٹہ شہر میں نکل آئے اور جشن منایا اس موقع پر راجہ عقیل احمد خان نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ جو احتساب کے نام پر ڈرامہ بازی کی گئی یہ دارصل عمران خان کو الیکشن میں آگے لانا مقصود تھا مگر حق حق ہی ہوتا ہے اور سچ سچ ہوتا ہے چائے اس کو جتنا مرضی کوئی چھپا لے چھپ نہیں سکتی ہے میں ایک ہی بات ہی کہونگا کہ سیاست میں سب باتیں بھولی جاسکتی ہیں مگر جو ظالموں نے میاں نواز شریف کو اپنی بیوی کے آخری ایام ،ایک بیٹی کو اس کی والدہ سے دور رکھا یہ ایک تاریخ لکھی جاچکی ہے جس کا حساب ذمہ دار لوگ وقت آنے پر دیگے میں آج پورے حلقہکے کارکنوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ االلہ تعالی کا شکر منائے ،شکرانے کے نوافل ادا کرے اور بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لیے زیادہ سے زیادہ قرآن خوانی کرے راجہ عقیل احمد خان نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی سے ثابت ہوگیا ہے میاں نواز شریف جھوٹے اور بے بنیاد کیس بنائے گے تھے انشااللہ میاں نواز شریف اب تمام کیسوں سے بری ہونگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress