نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے ؛ محمد سلیم شہزاد 

اٹک(بیورو رپورٹ)ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے. میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ڈالنا پاکستان کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کی سازش تھی. اس کا مقصد انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ناکام بنانا تھا. میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا ہر ورکر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے اور ا ب ان کی رہائی کے بعد مسلم لیگ ن ایک نئے عزم کے ساتھ پاکستان کے لیے کام کرے گی. محمد سلیم شہزاد اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی کے بعد چوک فوارہ میں مسلم لیگ کے کارکنوں کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے. وفد میں صدر مینا بازار ایسوسی ایشن ساجد وحید، شیخ محمود احمد، قاری عبداللہ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرمیاں راشد مشتاق، ملک رضوان، ملک ممتاز کونسلر کے علاوہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال بھی شامل تھے. انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو سزا پی ٹی آئی کو حکومت میں لانے کی سازش کا حصہ تھی. اس کے پسِ پردہ حقائق جلد عوام کے سامنے آ جائیں گے. مسلم لیگ ن چاہے اقتدار میں نہ بھی ہو وہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات ایک کر دے گی. ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جب تک شرمندہء تعبیر نہیں ہو جاتا تب تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress