نفرت جرم سے ہوتی ہے انسان سے نہیں ؛ ایم این اے (ر) میجر طاہر صادق 

اٹک(بیورورپورٹ) نفرت جرم سے ہوتی ہے انسان سے نہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدی بھی ہمارے جیسے انسان ہے نفرت ہمیشہ جر م سے کی جاتی ہے جیل میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کی ضروریات زندگی پوری کرنا ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے (ر) میجر طاہر صادق نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ایم ڈی مغل اعظم شیخ عامر مجید کی جانب سے قیدیوں میں لنگر تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرینڈنٹ جیل اشتیاق گل کے علاوہ جیل ملازمین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی میجر طاہر صادق نے کہا کہ جیل کا نظام کافی حد تک بہتر ہو گیا ہے یہاں پر قیدیوں کو بر وقت سہولیات فراہم کی جاتی ہے اور ایم ڈی مغل اعظم شیخ عامر مجید ملک میں کسی بھی حوالے سے اہم دن میں قیدیوں کے لیے لنگر فراہم کرنانہیں بھلوتے انہوں نے ہمیشہ شہداء کی فیملی اور قیدیوں کے لیے ان سے جو ہو سکا انہوں نے کیا اس بات کا اجر انہیں اللہ تعالیٰ دے گا ہم سب لوگوں اپنے سوا غریب ، مظلوم اور نادار لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress