نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

اٹک (بیورو رپورٹ ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ،زخمی کو طبی امداد اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق اٹک تحصیل حسن ابدال کے نواحی گاؤں کامراہ شرقی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خالد نامی شخص کو قتل کر دیا جب کہ اس کا ساتھی ارسلان نامی شخص فائرنگ سے شدید خمی ہو گیا دونوں افراد کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیانعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اور زخمی ہونے والے شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا ہے تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress