میونسپل کمیٹی فتح جنگ کا اجلاس

فتح جنگ(نمائندہ خصوصی)

میونسپل کمیٹی فتح جنگ کا اجلاس (ن) لیگ کے کونسلر ملک بشیر حیات نے ماہانہ اجلاس کو ہنگامی قرار دینے پرکنوینئر اور چیف آفیسر کو لاجواب کر دیا ہنگامی صورتحال نہیں تو ہنگامی اجلاس کیوں بلایا گیا کیا ہمارا کوئی ضابطہ اخلاق ہے جس پر چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کونسلر کے سوال کا جواب نہ دے سکے تو کونسلر بشیر حیات نے کہا کہ اجلاس میں آنے سے قبل تیاری کر کے آیا کریں غلط کام ہاؤس سے نہ کرائے جائیں کنوینئر وائس چیئرمین ملک بلال عباس بھی صورتحال سے واقف نہ تھے(ق) کونسلر حاجی محمد رفیع چھاچھی نے کہا کہ شہر میں ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن اور انہیں 20روپے کی نمبر پلیٹ 100روپے میں فروخت کرنا جرم ہے انسداد رشوت ستانی کو کاروائی کیلئے درخواست دوں گااس میں جو جو حصہ وصول کر رہے ہیں کٹہرے میں لائیں گے کونسلر حاجی اعظم نے کہا کہ ٹھیکہ جات کم ریٹ پر منظور ہوئے ہیں اسلئے انہیں منسوخ کیا جائے اور نیا اخبار اشتہار دے کر مہنگے ٹھیکے دیے جائیں کونسلر قاضی شاہد محمود نے کہا کہ ریڑھی بانوں کو نمبر الاٹ کر کے قانونی حیثیت نہ دی جائے ۔حاجی شفیق کونسلر نے کہا کہ ریڑھی پر نمبر پلیٹ لگانے کی منظوری ہاؤس سے کیوں نہیں لی گئی آپ اسسٹنٹ کمشنرکے چیئرمیئن نہیں بلکہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ہیں چیئرمین ملک عابد داؤد نے کہا کہ ہنگامی اجلاس ٹھیکہ جات کی منظوری کیلئے بلایا گیا ہے وقت کم تھا ٹھیکوں کے معاملہ میں سات یوم میں فیصلہ ضروری تھا ریڑھیوں کی رجسٹریشن کا کام اسسٹنٹ کمشنر کی تحریری ہدایت اور شہریوں کے مطالبہ کر کیا تاکہ مقامی اور غیر مقامی لوگوں کا پتہ چل سکے رجسٹریشن کے بعد ریڑھی بانوں کو مخصوص جگہوں پر منتقل کر دیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ ریڑھی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہو گی نمبر پلیٹ ریڑھی بان خود بنوا رہے ہیں ایم سی کی طرف سے کوئی وصولی نہیں کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress