میلاد کی محفل میں شرکت کیلئے جانے والا قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹیب وی) میلاد کی محفل میں شرکت کیلئے جانے والا قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا ۔موہڑہ روپیال کے رہائشی محمد اشفاق نے بتایا کہ میرا بھائی ابرار حسین رات سوا نو بجے کے قریب جامع مسجد گلزار حبیب چوکپنڈوری کے مرکزی گیٹ کے سامنے میری موٹر سائیکل کھڑی کر کے میلاد کی محفل میں شرکت کیلئے مسجد میں چلا گیا اور 20 منٹ بعد واپس آیا تو ا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواست وصول کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress