میجر طاہر صادق گروپ کی جانب سے بڑی عید پربڑی وکٹیں گرانے کا دعویٰ۔

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)اٹک میں ضمنی انتخابات کی مہم کا آغاز تحریک انصاف کے ایم این اے میجر طاہر صادق گروپ کی جانب سے بڑی عید پربڑی وکٹیں گرانے کا دعویٰ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور کامیابی کے بعد ضلع کونسل میں خفیہ حمایت کرنے والوں نے کھل کر میجر طاہر صادق کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا(ن) لیگ کے سرکردہ رہنما آصف ملک ایڈووکیٹ کے دست راست چیئرمین یو سی جنگل حاجی اعظم پسوال اور سابق ناظم راجہ عابد علی نے میجر طاہر کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاپسوال ہاؤس میں بڑے عوامی جلسہ میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا حاجی ریاست سدریال کی حمایت کا اعلان بھی متوقع دونوں بھاری بھرکم شخصیات کے چھوڑنے سے (ن) لیگ اور آصف ملک کی سیاست زمین بوس ہو گئی اعظم پسوال سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی انتخابی مہم میں بھی پیش پیش تھے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ریاض خان بالڑہ سے بھی ملاقات مزید کئی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ضلع اٹک میں جنرل الیکشن کی طرح ضمنی انتخابات بھی اپنے نام کرنے کیلئے میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک انتخابی حلقہ این اے 56اور پی پی 3میں طوفانی دورے شروع کر دیے کئی بڑی برادریوں اور دھڑوں کو ساتھ ملانے کیلئے میجر طاہر صادق کی ٹیم متحرک ہو گئی حاجی اعظم اور راجہ عابد کے شمولیتی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں تحریک انصاف میں شامل ہونے سے قبل ان کے پاس صرف ایک ایم پی اے تھا مگر اب 4صوبائی اور 2قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کر دی ہیں ایک صوبائی اسمبلی کی نشست مخصوص لوگوں کی منافقت کی وجہ سے ہار گئے انہوں نے کہا کہ اٹک کے عوام سے اپنی اولاد اورخاندان سے بھی زیادہ محبت کرتا ہوں عوام کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں کسی عہدہ کی ضرورت نہیں صرف عوامی خدمت کرنا چاہتا ہوں میزبان جلسہ چیئرمین یو سی جنگل حاجی اعظم پسوال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے چودھری شیر علی نے ضلع کونسل کی چیئرمینی میں غلط فیصلہ کیا جسے سردار ممتاز ماجھیا ،حاجی ریاست اور دیگر نے بھی ماننے سے انکار کر دیا تھا جنرل الیکشن میں چودھری شیر علی کی مخالفت کر کے انہیں شکست فاش سے دوچار کیا میجر طاہر صادق کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ،سابق ناظم یو سی جنگل راجہ عابد علی نے کہا ہے کہ میجر طاہر صادق جیسا پورے اٹک میں کوئی لیڈر نہیں ہے عوام اور علاقہ کے وسیع تر مفاد میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں پوری یونین کونسل جنگل میجر طاہر صادق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ایم پی اے ملک جمشید الطاف ،سردار ممتاز حسین ماجھیا ،شفقت خان طاہر خیلی ،ملک نصرت ماجھیا ،سردار حماد اکرم ،کونسلر بنارس خان بنگو اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress