میجر طاہر صادق کا نام وفاقی کابینہ میں نہ ہونا تحریک انصاف کے میرٹ پر سوالیہ نشان بن گیا ۔

فتح جنگ(صداقت محمود مٹھوسے )ضلع اٹک کے تاریخی فتح حاصل کرنے والے سیاسی ہیرو میجر طاہر صادق کا نام وفاقی کابینہ میں نہ ہونا تحریک انصاف کے میرٹ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک کی دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے ضلع کی تاریخ کی سب سے زیادہ لیڈ کر کے اٹک میں عمران خان اور تحریک انصاف کا پرچم بلند کیا تین حلقوں سے مجموعی طور پر 3لاکھ 80ہزار ووٹ حاصل کرنے والے میجر طاہر صادق کو نظر انداز کرنے پر اٹک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی میجر طاہر صادق نے اٹک میں مدبرانہ فیصلوں کے زریعے اپنی سیاست کا لوہا منوایا ضمنی انتخابات کیلئے این اے 56کا حلقہ چھوڑنا بھی ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے این اے 55سے (ن) لیگ کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو میجر طاہر نے 45ہزار سے شکست دی جبکہ این اے 56سے سہیل کمڑیال کے مقابلہ میں میجر طاہر کی لیڈ 64ہزار تھی علاقائی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے میجر طاہر صادق نے ایسا حلقہ چھوڑا جہاں انکی کامیابیاں سابقہ تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہیں این اے 55میں میجر طاہر صادق کے علاوہ کسی بھی امیدوار سے مسلم لیگ(ن) کے دوبارہ جیتنے کا امکان ہو سکتا ہے 2018کے جنرل الیکشن میں اٹک کے عوام نے عمران خان اور میجر طاہر صادق کے ساتھ امیدیں وابستہ کر لی تھیں اور بڑے بڑے برج الٹ کر میجر طاہر کو کامیاب بنایا ضلع اٹک کی 7نشستوں میں سے 6پر تحریک انصاف کامیاب قرار پائی جس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ میجر طاہر صادق کے ووٹ بنک نے اہم کردار ادا کیامیجرطاہرصادق ضلع اٹک میں مسلسل دو مرتبہ ضلع ناظم رہے اور اپنی نظامت کے دوران انہوں نے 22ہزار نوجوانوں کو روزگار دیے تحریک انصاف کی حکومت میں بھی اٹک کے عوام نے عمران خان اور میجر طاہر صادق پر نظریں جما رکھی تھیں مگرکابینہ لسٹ شائع ہونے کے بعد عوامی خدمت کا جنون رکھنے والے لیڈر میجر طاہر صادق کا نام نہ دیکھ کر اٹک کے عوام کو مایوسی ہوئی میجر طاہر صادق نے وفاق اور پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود اپنی سیاسی بصیرت کی بنا پر ضلع کونسل اٹک کی نشست (ن) لیگ سے چھین کر اپنے نام کر لی (ن) لیگ کی اکثریت اقلیت میں بدل گئی اور میجر طاہر صادق کی بیٹی ایمان طاہر چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک منتخب ہوگئیں ضمنی انتخابات میں بھی میجر طاہر صادق کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔اٹک کے لاکھوں افراد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے میجر طاہر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress