مہیرہ سنگال کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک آپ بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹیب وی) مہیرہ سنگال کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک آپ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے گرلز ٹیکنیکل کالج کلر سیداں کی طالبہ کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سوزوکی پک آپ جو کلر سیداں سے چوکپنڈوری کی جانب جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث مہیرہ سنگال موڑ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں قربان نامی ڈرائیور اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔ٹریفک کے دوسرے واقعہ میں ٹیکنیکل کالج کلر سیداں کی طالبہ جو چھٹی کے بعد گھر جانے کیلئے گاڑی کے انتظار میں روڈ کے پاس کھڑی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور خود موقع سے بھاگ جانے میں کامیا ب ہو گیا جسے بعد ازاں ریسکیو کی گاڑی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress