موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سکول ٹیچر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

کلر سیداں(محمد سعید نمائندہ اپنا پوٹھوار) موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سکول ٹیچر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈریال میں تعینات مجتبی نامی معلم اپنے موٹر سائیکل پر راولپنڈی سے اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ موہڑہ بنی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل جسے عدیل نامی شخص چلا رہا تھا کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ عدیل نامی موٹر سائیکل سوار کو بھی شدید چوٹیں آئیں جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress