موٹرسائیکل سوار سے چرس برآمد۔

اٹک( بیورو رپورٹ)اٹک پولیس کے جوان بسلسلہ گشت و پڑتال چائنہ چوک پر موجود تھے ،چیکنگ جاری تھی کہ اسی دوران دوپہر 12بجکر20منٹ پر ایک گاڑی رنگ گولڈن جی ایل آئی نمبریLEB-8764جو حاجی شاہ کی جانب سے آئی جس کو مشکوک جان کر بذریعہ کا نسٹیبل روک کر ڈرائیور گاڑی کو نیچے اتار کر چیک کرنے پر دائیں ڈب سے پیکٹ پیڑا نما چرس گردہ جس کے اوپر سلوشن ٹیپ لپٹی ہوئی برآمد ہوئی جو بمعہ سلوشن ٹیپ وزن کرنے پر 1050گرام ہوئی بعد دریافت ملزم نے اپنا نام وقار حیدر ولد غلام عباس قوم ورائچ ساکن محلہ خالق آباد ،چک نمبر47جبوبی پل سرگودھا بتلایا ،ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص نیچے اتار کر حسب ضابطہ جامع تلاشی عمل میں لانے پر مذکورہ کے دائیں ڈب سے پیکٹ پیڑہ نما چرس گردہ برآمد ہوئی ،وزن کرنے پر کل1050گرام ہوئی،ملزم نے اپنا نام وقار خان ولد قمر علی ساکن بابو محلہ نزد سائیں جمال دربار نوری گیٹ سرگودھا بتلایا ،فرنٹ سیٹ کی نیچے سے ایک پیکٹ برآمد ہوا جس کا وزن بھی1050گرام تھا ،ملزمان کے خلاف زیر دفعہ9C/CNSAت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress