منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اٹک( بیورو رپورٹ) اٹک پولیس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اٹک پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،جبکہ ایک اور کاروائی میں موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او اٹک خورد سب انسپکٹر ثاقب عباسی کی زیر نگرانی، سجاد نقویSiانچارج چوکی گوندل اور اسد سعید Asi پکٹ انٹری ایگزٹ اٹک خورد معہ ملازمان نے دوران چیکنگ پکٹ انٹری ایگزٹ پوائنٹ اٹک خوردپر ایک مشکوک موٹر سائیکل بدوں نمبر کو روکا جس پر سوار تنویر احمد ولد سردار خان سکنہ رحیم یار خان کو اتار کر اسکی اور موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے بڑی مہارت سے چھپائی گئی 2000گرام خالص چرس گردہ جو KPKسے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا برآمد کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی میں ایک اور موٹر سائیکل از قسم یونائیٹڈ نمبری GAP-9961کو روکا جس پر مسمی ناظر خان ولد نادر خان قوم پٹھان سکنہ بلی ٹنگ کوہاٹ سوار تھا موٹر سائیکل کی تلاشی لینے پر سیٹ سے نیچے مہارت سے چھپائی گئی افیون وزنی 500گرام اور گردہ 1000گرام برآمد ہوا جو کہ دونوں ملزموں کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،دوسری جانب تھانہ پنڈی گھیب میں مسمی عبدالفرید ولد عبدالفاروق سکنہ چھب تحصیل جنڈ نے درخواست دی کہ میں اپنا موٹر سائیکل ہنڈا ڈیلکس 125 ماڈل 2015نمبری AKK-6197فروخت کرنے جمعہ بازار پنڈی گھیب آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے مارکیٹ میں گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا جس نے اپنا شبہ توقیر احمد ولد نذیر احمد قوم لوہار سکنہ نکہ توت پنڈی گھیب پر ظاہر کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم توقیر احمد کو گرفتار کر کے ملزم سے تفتیش کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا،جس پر اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی ان کاروائیوں پر خوب سراہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress