مندرہ تا بھاٹہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ نے خرد برد کا راز فاش کردیا

11042986_394426767384775_5010658884583171012_nخضرحیات اپنا پوٹھوار
مندرہ تا بھاٹہ روڈ پر سفر کرنے والوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یاد رہے کے حال ہی میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیرہونے والی مندرہ تا بھاٹہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ نے خرد برد کا راز فاش کردیا اپنی تعمیر کے کچھہ عرصہ بعد ہی مذکورہ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اور حکام بالا بے خبر سو رہے ہیں اگر اس ٹوٹ پھوٹ کو جلد از جلد مرمت نہ کیا گیا تو عنقریب اس سڑک پر سفر کرنا تقریبا ناممکن ہوجائے گا ،
دوسری طرف اسی سڑک سے نکلتی ہوئی ایک شاخ غوثیہ چوک تا گوجرخان کی حالت تو بلکل ہی بگڑ چکی ہے کافی عرصہ سے سنا جارہا ہے کے اس سڑک کا ٹینڈر منظور ہوچکا ہے اور آجکل میں باقاعدہ کام کا آغاز ہوجائے گا مگر نہ جانے وہ آجکل کون سا ہے جومہینوں گزر نے کے باجود نہیں آرہا
۔ یونین کونسل کوری دولال کے لو گوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد مکمل کر کے لو گوں کو عذاب سے نجا ت دلائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress