ملک طاہر مسعود آف سہالہ اور راجہ آفتاب روشن کیانی آف کلر سیداں کی طرف خطہ ء پوٹھوار کے مشہور شعرخوان راجہ آصف کیانی آف دینہ کےاعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام

سہالہ (نامہ نگار اپنا پوٹھوار ٹی وی)
ملک طاہر مسعود آف سہالہ اور راجہ آفتاب روشن کیانی آف کلر سیداں کی طرف خطہ ء پوٹھوار کے مشہور شعرخوان راجہ آصف کیانی آف دینہ کےاعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں پوٹھوار ثقافت سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی ،
اپنا پوٹھوار ٹی وی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ظہرانے میں شریک تمام احباب نے ملک طاہر مسعود اور آفتاب روشن کیانی کی پوٹھوار ثقافت کو اجاگر کرنے میں انکی کاوشوں کو سراہا اور مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک طاہر مسعود اور آفتاب روشن کیانی نے راجہ آصف کیانی کو شہباز پوٹھوار راجہ ساجد صاحب کی شاگردی میں آنے اور پروفیسر موسیقی مرحوم چوہدری اکرم گجر کی لڑی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ موصوف پوٹھوار کی زوال پزیر ثقافت کو عروج تک لے جانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اوو انہوں نے راجہ آصف کیانی صاحب کو اپنی بھرپور تعاون کی یقین دیانی کرائیاور قمیتی وقت نکال کر شرکت پر معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں ظہرانے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے اور اعزاز بھی کہ انکا نام پروفیسر موسیقی مرحوم چوہدری اکرم گجر سے منسوب ہوا انہوں نے اپنے استاد محترم راجہ ساجد صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھ جیسے کم علم انسان کو شرف استاد بخشا آخر میں انہوں نے ملک طاہر مسعود اور آفتاب روشن کیانی کا شکریہ ادا کیا کہ جہنوں نے مجھ جیسے ناچیز کواتنا مان دیا اللہ میرے بھائیوں کو سلامت رکھے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress