مصالحتی انجمن میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی کاوشیں رنگ لے آئی ایک اور گھر اجڑنے سے بچ گیا۔

فتح جنگ(تحصیل رپو رٹر) مصالحتی انجمن میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی کاوشیں رنگ لے آئی ایک اور گھر اجڑنے سے بچ گیا تفصیلات کے مطابق ڈھرنال کے رہائشی نور محمد نے مصالحتی انجمن فتح جنگ کے کنوئینر ملک رفاقت اعوان کو درخواست دی کہ میں نے چاساں والی ڈھیری فتح جنگ کی مسماۃ ع سے شادی کی ہوئی ہے جوکہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے کئی ماہ سے خفا ہوکر والدین کے گھر آگئی ہے مصالحت کی بارہا کاوشیں کی گئی مگر بے سود ثابت ہوئی ہماری مصالحت کرائی جائے ملک رفاقت اعوان نے ممبران انجمن حاجی محمد صادق،سید شجاعت شاہ،میڈیم نسیم صداقت اور سیکرٹری نازک علی کے تعاون سے ہر دو فریقین کے گلے شکوے دور کراکر انکی مصالحت کرادی مسماۃ ع کی تمام جائز شرائط منوا کر اسے خوشی با رضا خاوند کے ساتھ جانے پر آمادہ کرکے رخصت کردیا لڑکی کے والدین اور مسمی نور محمد کے عزیزوں نے مصالحتی انجمن کے ممبران کی کارکردگی کو سراہا اور انکی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنکی کاوشوں سے ایک گھر اُجڑنے سے بچ گیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے مصالحتی انجمن فتح جنگ نے دو ماہ قبل بھی ایک خاندان کی صلح کرائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress