مسلم کانفرنس کے رہنماظفر غازی کاگورنمنٹ ہائی سکول کھوئیرٹہ کا دورہ ۔

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء قیوم راجہ اور مسلم کانفرنس کے رہنماظفر غازی نے گورنمنٹ ہائی سکول کھوئیرٹہ کا دورہ کیا جہاں نئے صدر معلم راجہ محفوظ خان نے انہیں ادارہ ہذاہ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا قیوم راجہ اور ظفر غازی نے کہا کہ سکول کے اندر انتظامات اور سہولیات میں کچھ مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جن میں اس سکول کے پہلے صدر معلم حاجی الف دین سے لے کر آج تک آنے والے ہر صدر معلم نے کوئی نہ کوئی مثبت کردار ادا کیا لیکن کچھ کام صرف حکومتی سطع پر ہی ہو سکتے ہیں جن میں ایک اس تاریخی سکول کی عمارت کی قابل رحم حالت ہے جو سٹاف اور بچوں کی زندگیوں کے لیے سخت خطرہ ہے معتبر زرائع کے مطابق سابقہ حکومت نے اس سکول کی از سر نو تعمیر کے لیے منظور شدہ رقم دوسرے منصوبوں پر لگا دی لیکن صدر معلم کے مطابق اسلامی بنک نے حال ہی میں سکول کا دورہ کیا اور وزیر حکومت راجہ نثار احمد خان اور سکول کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ کئی سالوں سے التوا میں پڑے منصوبہ کے لیے جلد رقم مہیا کی جائے گی سکول کی انتظامیہ اور معززین علاقہ مقامی وزیر راجہ نثار احمد خان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ جلد سکول کی تعمیر کا کام شروع کروائیں گے اور اس سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی دیگر قومی شخصیات بھی توجہ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress