مسلم کانفرنس کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ثابت کرینگے کہ مسلم کانفرنس ہی وہ ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے ؛ مشترکہ بیان

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ کھوئی رٹہ راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ ،راجہ محمد صغیر ایڈووکیٹ ،تحصیل کھوئی رٹہ کے کنونےئر ظفراقبال غازی ،ممبر مجلس عاملہ چوہدری رشید رانجھا ایڈووکیٹنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہجیرہ کے غیور عوام ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ثابت کرینگے کہ مسلم کانفرنس ہی وہ ریاست کے واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے اور ریاست کے اندر تعمیروترقی کے کام کرسکتی جبکہ دیگر جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے آزادکشمیر کے اندر آج تک جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ان کا کریڈت مسلم کانفرنس کو جاتا ہے مسلم کانفرنس جب بھی اقتدار میں عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں رہنماؤں نے مزید کہاکہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو عزت واحترام دیا عوام کے حقوق کا تحفظ کیا اور آزاد خطہ کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ہجیرہ کا ضمنی الیکشن ثابت کر دیگا کہ ریاست کے اندر صرف مسلم کانفرنس ہی وہ جماعت ہے جو تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد کر رہی ہے انشااللہ مسلم کانفرنس بہت جلد اقتدار میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress