مسلم لیگ ن بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریگی اور حکومت کو ٹف ٹائم دیگی ؛ محمد مطلوب لنگڑیال

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما محمد مطلوب لنگڑیال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریگی اور حکومت کو ٹف ٹائم دیگی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایکبار پھر عوام میں آئے گے مسلم لیگ ن پر پاکستان کے عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا دھاندلی والے الیکشن کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے مسلم لیگ ن میں اب فاروڈ بلاک کا خواب دیکھنے والے انشااللہ مایوس ہونگے مسلم لیگ ن کی تمام پارلیمانی پارٹی صدر جماعت میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد منظم ہے مطلوب نگڑیال نے مزید کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ان الیکشن کو مسترد کردیا ہے مسلم لیگ ن پاکستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی جبکہ آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی آزادکشمیر میں تبدیلی کا خواب دیکھنے والے مزید تین سال انتظار کرے حلقہ کھوئی رٹہ میں وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے تعمیروترقی کے کام شروع کیے ہیں حلقہ کے اندر جو تعمیروترقی ہوئی وہ راجہ نثار احمد خان کی مرہون منت ہے مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ میں راجہ نثار احمد خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress