مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس ٹرین پٹڑی سے اترگئی 

اٹک (بیورو رپورٹ)  اٹک اورمیانوالی کے درمیان مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس ٹرین پٹڑی سے اترگئی جس سے انجن اور سات بوگیاں الٹ گئیں 15مسافر زخمی کوئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیوذرائع تفصیلات کے مطابق اٹک اور میا نوالی کے درمیان خوشحال خان ایکسپریس جو کہ کراچی سے براستہ اٹک میانوالی آرہی تھی کہ اٹک اور میانوالی کے درمیان مسان ریلوے اسٹیشن پرٹرین پٹڑی سے7بوگیوں سمیت اترکر الٹ گئی حادثے کے فوراً بعدریلوے ٹریک کوفوری طورپربندکردیاگیااورٹرینوں کی آمدورفت کوروکا دیاگیا ریلوے احکام اور ریسکیو 1122اٹک کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پرپہنچ گئی جہاں ٹرین الٹی وہاں صرف ریلوے ٹریک رابط ہیزمیں راستہ نہ ہے ریسکیو کی 4 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئی اورابتدائی طبعی امدادکے بعد15زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم ریسکیو1122ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواریلوے ریلیف ٹرین کندیاں سے بھجوا دی گئی ریلوے حکام اورریسکیو1122کے مطابق امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری رہاجو جلد مکمل کر لیا جائے گااورٹرینوں کی آمدورفت بھی مذکورہ ٹریک پر شروع ہوجائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress