محمد صابرین کی پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد۔

اٹک ( بیورو رپورٹ)پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر محمد صابرین کی پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی محمد صابرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں پرویز الہٰی کا سپیکر پنجاب منتخب ہونا ایک اچھا شگون ہے کیونکہ پرویز الہٰی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی رہ سکے ہیں اور اپنے دور حکومت میں پنجاب کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات بھی کیے جس میں مانیٹرنگ نظام بھی شامل تھا جس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے محمد صابرین نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کا دور ختم ہونے کے بعد 10سال تک مسلسل اس محکمہ کے سٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے اور انہیں اس قسم کی مراعات نہیں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس نا انصافی کا ازالہ کریں گے اور محکمہ میں کام کرنے والوں کی محرومیوں کو دور کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress