محرم الحرام کا مرکزی جلوس

اٹک(بیورو رپورٹ)8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج امام بار گاہ پنجتنی زیر انتظام انجمن جانثاران حسین اٹک سے ٹھیک 12بجے بر آمد ہو کر شام کو امام بار گاہ حسینیہ اٹک کینٹ میں اختتام پذیر ہو گا. جلوس سے قبل امام بارگاہ پنجتنی اٹک شہر میں مجلسِ عزا منعقد کی جائے گی جس میں مولانا نور الحسن قمی خطاب فرمائیں گے. نمازِ ظہرین فوارا چوک میں ادا کی جائے گی جس کے بعد سید عقیل اصغر نقوی آف اسلام آباد مختصر مجلس سے خطاب فرمائیں گے. اٹک شہر کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے جلوس کے روٹس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے8محرم کے جلوس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے جس میں شاپنگ مال اور دیگر عمارتیں شامل ہیں پر پولیس کھڑی کرنے کی ہدایات کیں حسن اسد علوی نے اٹک کے مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پی پر عمل در آمد کر نے کی درخواست کی دورے کے دوران ان کے ہمراہ دیگر محکموں کے افسران جس میں ٹی ایم اے بھی شامل ہے ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹی با خوبی سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ جلوس کے ملحقہ داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں اور قناتوں سے بند رکھا جائے گا امام بار گاہ کے منتظمین جلوس کے لائسنس ہولڈر ، رضا کار بھر پور پولیس کا ساتھ دیں ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ کوئی شر پسند عناصر جلوس میں آکر اپنے مقاصد پورے نہ کر سکے ان احتیاتوں کو دیکھتے ہوئے جلوس میں شرکت کرنے والے عزا داروں کی تین مقامات پر تلاشی لی جائے گی جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ کسی شر پسند کو خدا نخواستہ جلو س کے اندرونی حصہ میں جانے سے روک سکیں اس سلسلے میں ہماری خواہش ہے کہ جلوس میں شرکت کرنے والے افراد انتہائی تحمل مزاجی سے منتظمین رضا کاران اور پولیس سے تعاون کریں انہوں نے بتایا کہ جلوس میں ایک ہی داخلی راستہ رکھا جائے گا جلوس کو وقت مقررہ پر پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں کوئی شخص مشکوک نظر آئے یا اس کی حرکات و سکنات پے شک ہو تو فورََا پولیس کو اطلاع دیں بعد ازاں ڈی پی او اٹک تحصیل جنڈ میں محرم کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے روانہ ہو گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress