محبتِ اہلِ بیت کے بغیر دین مکمل نہیں ہو سکتا ؛ سنگر وجیہہ منیر

اٹک(بیورو رپورٹ) محبتِ اہلِ بیت کے بغیر دین مکمل نہیں ہو سکتا. حرمت والے مہینے میں حضرت امام حسین ؑ نے اپنا گھر لٹا کر نانا کا دین بچا لیا. آج بھی یزیدی افکار کو للکارنے اور حسینی مشن کو جاری رکھنے کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی معرکہء کربلا میں تھی. ان خیالات کا اظہار معروف سنگر وجیہہ منیر نے اٹک کے صحافیوں سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی. انہوں نے کہا کہ میں نے محرم الحرام کے دوران اپنی تمام پیشہ ورانہ مصروفیات ترک کر دی ہیں اور آج کل مجالس میں نوحہ خوانی کر رہی ہوں. وجیہہ منیر کا کہنا تھا کہ شہادتِ امام حسین ؑ کا تذکرہ آسمانی کتابوں میں بھی موجود ہے اور انبیاء کے قصوں میں بھی ملتا ہے. وجیہہ منیر نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کی قربانیوں کی بدولت ہی اسلام اپنی اصل شکل میں موجود ہے ورنہ یزید نے بہت سی غیر اسلامی رسومات کو دین میں شامل کر دیا تھا. واقعہ کربلا کے بعد 1379محرم گذر چکے ہیں لیکن آج بھی یہی لگتا ہے کہ امام حسین نے اسلام کو بچانے کے لیے کل ہی قربانی دی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress