متنازع جگہ پر دیوارتعمیر کرنے پر متحارپ گروپ گتم گتھا ہو گئے

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی)متنازع جگہ پر دیوارتعمیر کرنے پر متحارپ گروپ گتم گتھا ہو گئے ۔گولی لگنے سے ایک شخص زخمی جبکہ ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے درخواست وصول کرکے مقدمہ درج کر لیا۔قمر علی ولد صوبیدار محمد سرور سکنہ نوتھیہ نے مضروبی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ محمد صغیر وغیرہ نے دیوار کی تعمیر کیلئے میٹریل اکٹھا کرنے کے بعد نشانات لگانے شروع کر دہئے جن کو ایسا کرنے سے منع کیا تو سامران،ثاقب،کامران،لیاقت جن کے ہاتھ میں پسٹل،ڈنڈے اور کلہاڑیاں تھیں موقع پر آ گئے اور حملہ آوور ہو گئے جس کے نتیجہ میں ثاقب،لیاقت،عمر اور وہاب زخمی ہو گئے جبکہ گولی لگنے سے میرا دائیاں بازو بھی زخمی ہو گیا۔دریں اثناء پولیس کے مطابق مخالف گروپ نے بھی مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress