مبینہ طور پر اغواء ہونے والے کلاس دہم کے دو طلبہ کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیاگیا 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے گھر سے سکولز جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے کلاس دہم کے دو طلبہ کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔ارشد محمود پیکاں اور فضل الرحمان سکنہ سروہا چوہدریاں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو گمشدگی کی درخواست جمع کرواتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ 17 سالہ عبدالرحمان او ر 15 سالہ اسد الرحمان جو بالترتیب مریم ماڈل سکول اور اقراء ماڈل سکول کلر سیداں میں کلاس دہم کے طالب علم ہیں اور رشتہ میں کزن لگتے ہیں گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سکول گئے اور پھر گھر واپس نہ آئے۔انہیں شبہ تھا کہ ان کے بیٹوں کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے طالب علموں کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کروا لیا۔طلبہ نے اس موقع پر پولیس کو بتایا کہ انہیں کسی نے اغواء نہیں کیا تھا اور وہ سکول جانے کی بجائے کھڑی شریف روانہ ہو گئے اور راستے میں پٹرول ختم ہو جانے پر پولیس جو پہلے ہی ان کے تعاقب میں تھی اپنی گاڑی میں بیٹھا کر واپس تھانے لے آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress