لیگی رہنماء سردار فاران افضل خان حلقہ پی پی تھری سے ایم پی اے کے لیے درخواست دیں گے۔

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)لیگی رہنماء سردار فاران افضل خان حلقہ پی پی تھری سے ایم پی اے کے لیے درخواست دیں گے ۔مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء سردار فاران افضل خان ایڈووکیٹ حلقہ پی پی تھری سے ممبر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے 29 اگست کو مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے مرکزی رہنماؤں سمیت پارٹی ورکروں اور گروپ دھڑے کے سرکردہ ساتھیوں کے ہمراہ درخواست جمع کرائیں گے سردار فاران افضل خان ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے لیے بھی درخواست دیں گے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ٹکٹ ملنے کی صورت میں بھر پور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پُر اُمید ہیں یاد رہے کہ قبل ازیں جنرل الیکشن 2018 میں بھی فاران افضل خان ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے حلقہ پی پی تھری کے اُمیدواروں میں شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress