لین دین کے تنازعہ پر نوجوانوں نے وکیل کی پٹائی کردی

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی)
لین دین کے تنازعہ پر نوجوانوں نے وکیل کی پٹائی کردی وکیل اپنی گاڑی پر سوار ہوکر کچیری روڈ پر پہنچا تو گھات لگائے نوجوانوں نے سر بازار پٹائی کردی قریب کھڑے شخص نے رقم دیکر وکیل کی جان چھڑائی وکیل نے حملہ آوروں کے خلا ف تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ لین دین کے تنازعہ پر سیری چوکی کے رہائشی چوہدری حق نواز اور اس کے حقیقی بھائی نے وکیل چوہدری جمیل ایڈووکیٹ جو کہ اپنی گاڑی مہران پر کچیری کے پاس پہنچے تو اچانک لاتوں مکوں سے مارنا شروع کردیا قریب کھڑے شخص راجہ لیاقت ولدفضل داد ساکن اندرلہ کٹیڑہ نے دوہزار کی رقم دیکر وکیل کی جان چھڑائی چوہدری جمیل ایڈووکیٹ نے حملہ آوروں کے خلاف تھانہ پولیس روپورٹ درج کرادی چوہدری حق نواز اور اس کے بھائی کے مطابق چوہدری جمیل ایڈووکیٹ نے دوہزار روپے عرصہ دراز سے ہمارے دینے تھے بار بار مانگنے پر انکاری تھا جس پر ہماری اور وکیل کی معمولی تلخ کلامی ہوئی جبکہ چوہدری جمیل ایڈووکیٹ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں درخواست دی کی چوہدری حق نواز اور اس کے بھائی نے مجھے مارنے کی دھمکیاں دی میرا ان سے کسی قسم کا لین دین نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress