لین دین پر 4 افراد نے تاجر کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج۔

اٹک (بیورو رپورٹ ) رقم کے لین دین پر 4 افراد نے تاجر کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی رقم اور چیک چھیننے کے علاوہ حبس بے جا میں رکھنے پر ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج تفصیلات کے مطاق عزیز اللہ ولد محمد صوفی سکنہ محلہ ریلوے اسٹیشن جنڈ تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ گارمنٹس کی دکان کرتا ہے جو 3 ماہ قبل اس نے واجد جیلانی سکنہ ریلوے اسٹیشن جنڈ کو 10 لاکھ روپے میں فروخت کی 3 لاکھ روپے کی رقم کی ادائیگی کیلئے میں نے واجد جیلانی کو فون کیا تو اس پر اس نے کہا کہ میں تھوڑی دیر میں رقم لے کر آ رہا ہوں اس اثناء میں ایکس ایل آئی کار تیز رفتاری میں میرے پاس رکی اور اس میں سوار مظہر حسین ، عنصر حسین پسران تاج محمد خان اعوان سکنائے بیلا حال محلہ برف خانہ جنڈ ، مبشر حسین ولد غلام شبیر اعوان ، امانت علی اعوان سکنائے ڈھوک لوہاراں بیلا جنڈ آئے اور مظہر حسین کے ڈرائیور نے للکارا کہ اسے پکڑ کر کار میں بیٹھاؤ اس پر ان تمام نے مجھے تشدد ، گالم گلوچ کا نشانہ بناتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں موقع پر موجود لوگوں نے مجھے چھڑانے کی کوشش کی مگر یہ چاروں مجھے زبردستی گھسیٹ کر کار میں ڈال کر جنڈ کے چوک کی جانب لے گئے میری تلاشی شروع کر دی مجھ سے نقدی رقم 2 لاکھ روپے ، ایک چیک مالیتی ایک لاکھ روپے جو مجھے واجد جیلانی نے دیا تھا زبردستی دھمکا کر چھین لیے اور وہاں سے ڈھوک لوہاراں ایک فارم پر لے گئے اور جا کر مجھے مارتے پیٹتے رہے 2 گھنٹے تک وہاں مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور شو روم لے گئے اور کہاکہ آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے میری والدہ اور دیگر رشتہ داروں نے وہاں پہنچ کر میری جان بخشی کرائی وجہ عناد یہ ہے کہ میں نے مظہر حسین کے 2 لاکھ روپے نقد گاڑیوں کے لین دین کے ضمن میں دینی تھی جس کا میں نے چیک دیا ہوا تھا اس پر اس نے اپنے ساتھیوں سے مل کر مجھے زبردستی اغواء کر کے 4 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھ کر اور مجھ سے زبردستی 2 لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک چھین کر اور مجھ پر تشدد کر کے زیادتی کی پولیس نے زیر دفعہ 365,342,382/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تفتیش اے ایس آئی اعزاز علی کر رہے ہیں جنہوں نے عزیز اللہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ بھی بھجوایا وہاں سے میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress