قیام امن وسلامتی اور غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد کرنا درس کربلا ہے،جاوید اقبال۔

اٹک(بیورورپورٹ) قیام امن وسلامتی اور غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد کرنا درس کربلا ہے،جاوید اقبال .شہدائے کربلا کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے اٹک پریس کلب رجسٹرڈاٹک کا ایک خصوصی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شیخ جاوید اقبال نے کہا کہ قیام امن وسلامتی اور غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد کرنا درس کربلا ہے ، مزید انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھیں جائیں گی،حضر ت امام حسین رضی اللہ عنہ نے کا کردار موجودہ حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے ،حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اہل بیت وصحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر امت مسلمہ کی درست سمت میں رہنمائی کریں ،شہدائے کربلا کے صبر استقامت کی مثال پیش کرنا محال اور ناممکن ہے،شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سورہ یٰسین کے ختم شریف کا انعقادکیا گیاان کا مزید کہناتھا کہ اہل بیت وصحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہدایت کے روشن مینارہیں ان کے کردار پر چل کرہی انسان کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔آخر میں ملک وملت کی سلامتی اور شہدائے کربلا کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress