قطبال ٹول پلازہ فتح جنگ کے شہریوں کے لئے بھی فری کیا جائے ؛ مطالبہ

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر) قطبال ٹول پلازہ فتح جنگ کے شہریوں کے لئے بھی فری کیا جائے ۔قطبال ،حطار ،جنگل،بنگو ،کنیال اور گردونواح کے گاؤں کے لئے ٹول ٹیکس نہیں ہے اور فتح جنگ سے قطبال کا اتنا فا صلہ نہیں ہے اسلئے غریب شہریوں پر یہ ٹیکس بوجھ ہے ۔شہریوں نے کئی بار سابق دورِ حکومت میں شکایات کیں مگر کسی سابق ایم پی اے اور ایم این اے نے اس طرف دھیان نہ دیا اب نئی آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہے اور ہم پی ٹی آئی کے رہنما میجر طاہر صادق سے اپیل کرتے ہیں کہ شہریوں کا یہ جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے اورشہریوں کے لئے قطبال ٹول پلازہ فری کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress