قبضہ مافیا کے خلا ف مرزا کے رہائشی اپنی شکایات لے کر ڈسٹرکٹ چےئر پرسن اٹک اور ڈپٹی کمشنر اٹک کے پاس پہنچ گئے۔

اٹک(بیورو رپورٹ) تحصیل اٹک کی یونین کونسل مرزا کی اہم شاہراہ پر قبضہ مافیا اور اس کے بھائیوں کے خلاف مرزا کے رہائشی اپنی شکایات لے کر ڈسٹرکٹ چےئر پرسن اٹک اور ڈپٹی کمشنر اٹک کے پاس پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ یونین کونسل مرزا میں برطانوی شہری اور اس کے بھائیوں نے مل کر سرکاری طور پر تعمیر شدہ نالہ اور روڈ پر دیوار تعمیر کر کے ، قبضہ مافیا نے مقامی آبادی ، سرکاری سکول ، نیم سرکاری سکول ، محکمہ بہبودی آبادی کی ڈسپنسری ، نیم سرکاری ( این آر ایس پی ) اور درجنوں گھروں کے مکینوں کو روڈ سے ملانے والے راستے دیوار تعمیر کر کے بند کر دیئے اور حکومت پنجاب کی جانب سے لاکھوں کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی ذیلی سڑکیں اکھاڑ پھینکیں،جس پر چےئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر اورڈپٹی کمشنر اٹک نے فوری طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ کو قبضہ مافیا کے اس گھناؤنے اقدام پر کاروائی کے احکامات جاری کر دےئے ہیں جبکہ اہلیان مرزا کی جانب سے وکیل کی درخواست پر ڈیوٹی جج وقاص مرتضیٰ جنجوعہ نے محکمہ مال اور مقامی پولیس کی جانب سے مرتب شدہ رپورٹس کی روشنی میں قبضہ گروپ کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ مورخہ3 ستمبر بروز سوموار(پیر) کو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دےئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress