فون پر تنگ کرنے اور دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج 

اٹک(بیورو رپورٹ) ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت فون پر تنگ کرنے اور دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال لد محمد اسلم نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس سے قبل اس نے ایک گمنام شخص کے خلاف تھانے میں درخواست دی تھی کہ وہ مجھے فون پر تنگ کر رہا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے. اس درخواست پر دھمکیاں دینے والے کا موبائل نمبر ٹریس کیا گیا تو وہ خضر ولد امیر داد کی ملکیت نکلا. خضر تا حال مجھ ہر رات 11بجے کے بعد موبائل فون پر تنگ کرتا ہے اور اٹھا لے جانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے. پولیس نے ملزم خضر کے خلاف زیرِ دفعہ 25D ٹیلیگراف ایکٹ مقدمہ درج کر لیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress