فتح جنگ میں سائلنسر نکالے ہوئے موٹر سائیکل پٹ پٹیوں کی بھرمار 

(تحصیل رپورٹر )فتح جنگ میں سائلنسر نکالے ہوئے موٹر سائیکل پٹ پٹیوں کی بھرمار ۔تفصیل کے مطابق اس وقت فتح جنگ کے ہر گلی کوچے میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے موٹر سائیکل کو پٹ پٹیاں بنا رکھا ہے اور سائلنسر نکال کر گلیوں میں چکر لگاتے ہیں جن کے ایک چکر سے تقریباًپانچ منٹ تک نہ تو کوئی بات سنائی دیتی ہے۔کان بند ہو جاتے ہیں۔ جب کہ ان موٹر سائیکلوں کی وجہ سے دل اور ڈپریشن کے مریضوں کو بھی شدیدذہنی تکلیف پہنچتی ہے۔جبکہ یہ چھوٹے چھوٹے بچے جن کی عمریں تقریباً10سے 12اور بیس سال کے درمیان جن میں اکثریت غیرمقامی افرادکی ہے اور مقامی بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ قانونی و اخلاقی طور پر بھی موٹر سائیکل سے سائلنسر نکال کر چلانا منع ہے۔لیکن اس کے باجود ان موٹر سائیکلوں کے خلاف نہ تو کبھی مقامی پولیس نے کاروائی کی اور نہ ہی کبھی ٹریفک پولیس نے کاروائی کی اور نہ ہی کبھی پیٹرولنگ پولیس نے کوئی کاروائی کی اس سے پہلے بھی کئی دفعہ خبریں لگ چکی ہیں ۔لیکن انتظامیہ پر جوں تک نہ رینگی ہے بلکہ اس کی آڑمیں شریف شہریوں کوتنگ کیاجاتا ہے۔عوام نے ڈی پی او اٹک ،ڈی ایس پی فتح جنگ ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ سے خصوصی اپیل کی ہے کہ ایسے موٹر سائیکلوں کے خلاف جن کے سائلنسر نکلے ہوئے ہوں سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے شہریوں کا سکون غارت کرنے والے کسی بھی رعایت یا معافی کے مستحق نہ ہیں۔عوامی حلقوں نے پٹ پٹی موٹر سائیکلوں کے خلاف اعلیٰ حکام سے فوری اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress