عوام ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ؛ عمران قریشی

اٹک ( بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے ایک عوامی پیغام میں کہا کہ عوام ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،انہوں نے کہا کہ ابھی تک ڈینگی کا کو ئی مریض ضلع اٹک میں رپورٹ نہیں ہو ا ،مگر اس کے باوجود ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،اپنے گھروں اور گلیوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں،روم کولرز،گملوں اور چھتوں میں پانی کھڑانہ ہونے دیں ،پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں،بخار کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال سے رجوع کریں،ڈی سی اٹک نے کہا کہ اس خطرناک بیماری کا علاج دراصل زیادہ سے زیادہ آگاہی میں ہے،اس لیے عوام مختلف محکموں کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم پر سختی سے عمل کر یں اور ڈینگی سے محفوظ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress