عوام سراپا احتجاج ،حلقہ 4میں بارش شرو ع ہونے سے قبل ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
چڑہوئی ،جونا ،ڈماس میں طویل لوڈشیڈنگ ،عوام سراپا احتجاج ،حلقہ 4میں بارش شرو ع ہونے سے قبل ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے اگر بجلی کا نظام ایک ہفتہ میں درست نہ کیا گیا تو عوام علاقہ منشی موڑ کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال کرینگے حالات کی خرابی کی تمام ذمہ داری ایکسین برقیا ت پر ہوگی کئی بار محکمہ برقیات کو شکایات کی گئی لیکن وہ کہتے ہیں لائنیں پرانی ہیں کیا ؟لائنیں تبدیل کر نا عوا م کا کام ہے یا حکومت کا ۔ان خیالات کا اظہار قائد ملک محمد رزاق ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس،مظہر آمین رہنما تحریک انصاف چڑہوئی اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ برقیات نے سفید ہاتھی کا روپ دھار لیا ہے طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے سخت گرمی میں عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے متعدد بار محکمہ برقیات کو اس ظلم سے آگا کیا مگر کوئی کارروائی نہ ہوسکی انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ 4میں بجلی کا نظام درست کیا جائے تاکہ عوام علاقہ کہ مشکلات حل ہو سکیں اگر محکمہ برقیات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو بھرپور احتجاج کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress