عمران خان کا وزیر اعظم پاکستان بننے پر کھوئی رٹہ اور اسکے گرد ونواح کے علاقوں میں جشن ۔

(کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
عمران خان کا وزیر اعظم پاکستان بننے پر کھوئی رٹہ اور اسکے گرد ونواح کے علاقوں میں جشن تحریک انصاف کے کارکن خوشی سے نہال جےئے عمران خان ،جےئے بیرسٹرسلطان محمود ،جےئے رفیق نےئر کے فلک شگاف نعروں سے وادی بناہ کھوئی رٹہ گونج اٹھی مٹھائیاں تقسیم ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کا زبردست رقص آتش بازی بھی گئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی وسابق وزیر صحت رفیق نےئر ایڈووکیٹ نے کہاکہ عمران خان کا وزیر بننا نئے پاکستان کی بنیاد ہے ان کا وزیر اعظم بننا پاکستان کے غریب ،مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی فتح ہے پاکستان سے کرپشن اور لوٹ مار کو نظام ختم ہو گا مسلہ کشمیر کو تقویت ملے گی تعمیروترقی کے نئے ابواب کھلیں گے بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوگا عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا انہوں نے کہاکہ بہت جلد کھوئی رٹہ سے بڑی بری وکٹیں گراونگا حلقہ کھوئی رٹہ کا سیاسی نقشہ تبدیل ہو گا نوجوانوں کو میرٹ پر روز گار ملے گا نیب کا ادارہ حرکت میں آئے گا اور آزادکشمیر سے کرپشن کے خاتمہ ہو گا مسلہ کشمیر تحریک انصاف ،عمران خان اور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں حل ہو گا کرپشن زدہ لوگ اپنے انجام کو پہنچے گئے پاکستان حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنے گا عمران خان نے صوبہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ایک ایسے نوجوان کو نامزد کیا جو صیح معنوں میں عوام کے مسائل حل کریگا انشااللہ بہت جلد آزاد کشمیر میں بھی بیرسٹرسلطان محمد چوہدری کی قیادت میں تبدیلی آئے گی اس موقع پر جاوید شاہد ایڈووکیٹ ،ٹھیکیدار چوہدری یوسف ،چےئرمین رفیق بجاڑ ،چےئرمین رمضان طاہر ،احسان چوہان ،چوہدری فضل کریم ،امیر سبحانی ،راجہ ایوب ،اسد ایوب،محمد عالم ،عبدالعزیز ،حمزہ راجہ ،مقدم نعمان چوہدری ،میاں طیب کے علاوہ سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress