عمران خان کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بننا ان کی 22سالہ جدوجہد

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال
تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما چئرمین چوہدری محمد رفیق بجاڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بننا ان کی 22سالہ جدوجہد اور ملک و قوم سے سچی محبت کا ثمرہے پاکستا نی عوام انصاف کی تکمیل چاہتے ہیں عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب ایک محب وطن پاکستانی کا خطاب تھاجس میں پاکستان کے مسائل کازکر تھا انشااللہ عمران خان پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کرینگے اور پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار ملک بنا دینگے ان کے خطاب نے پاکستانی عوام کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے ایک مایوس قوم کیلئے عمران خان کا خطاب اُمید کی کرن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا چےئرمین چوہدری محمد رفیق بجاڑ نے مزید کہاکہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی کرپشن لوٹ مار کا بازار ختم پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے سے آزاد کشمیر کا سیاسی نقشہ تبدیل ہو گیا ہے آزاد کشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف مضبوط ہے بہت جلد تحریک انصاف کے سونامی کی لہریں آزاد کشمیر میں داخل ہونے والی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress