عطائی اور زمین پر بیٹھے ہوئے نیم حکیم خطرہ جان عوام کی جانوں سے کھیلنے لگے۔

اٹک (بیورو رپورٹ )نیم حکیم خطرہ جان عطائی اور زمین پر بیٹھے ہوئے نیم حکیم خطرہ جان عوام کی جانوں سے کھیلنے لگے محکمہ صحت کی غفلت سے ان نیم حکیم خطرہ جان اور عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے انتظامیہ کی ان لوگوں کو لمبی چھٹی شہریوں کا وزیر اعظم پاکستان ، وزیر صحت سے اصلاح و حوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اٹک اور گردو نواح میں عطائی اور جعلی حکیموں نے عوام کی زندگی سے کھیلنا مشغلہ بنا لیا لوگوں سے ہزاروں روپے بٹورنا ان کا وطیرہ بن گیا غریب اور سادہ لوگ ان کے ہاتھوں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھے محکمہ صحت کے علم میں ہونے کے باوجود انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز اں اور تو اور ان جعلی حکیموں نے لاری اڈاوں اور مختلف چوکوں میں بیٹھ کر سرے عام مضرصحت ادویات فروخت کر رہے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے اس خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress