عالم دین مولانا تنویر احمدکے گھر ان کی عدم موجودگی میں مسلح ڈکیتی کی واردات۔

اٹک ( بیورو رپورٹ)تھانہ جنڈ کے محلہ حسین آباد میں عالم دین مولانا تنویر احمدکے گھر ان کی عدم موجودگی میں مسلح ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو قیمتی سامان کے علاوہ عالم دین کی اہلیہ کی بالیاں، چوڑیاں، ناک کا کونکاتک چھین فرار ہونے میں کامیاب، تحصیل جنڈ شہر کی آبادی پر مشتمل جنڈ کے محلہ حسین آباد میں کئی گھروں سے احتجاجاََ وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری، ڈی ایس پی جنڈ، ایس ایچ او جنڈ اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور اہل محلہ میں مذاکرت کا سلسلہ جاری،تھانہ جنڈ کی حدود میں رات کے اوقات میں مسلح افراد کے گھروں میں گھسنے اورخواتین سے بدسلوکی کی اطلاعات پر خوف وہراس کی فضاء،خواتین رات بھربدسلوکی کی وارداتوں کی اطلاعات پربچوں سمیت جاگنے پر مجبور، تحصیل جنڈ میں نوجوان رات کوٹولیوں کی صورت میں پہرہ دینے لگے، تحصیل جنڈ میں امن وامان کی ابتر صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ درجنوں مکینوں نے اپنے گیٹ اور حفاظتی تاروں میں کرنٹ چھوڑ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress