طاہر صادق خان نے حالیہ جنرل الیکشن میں بڑے بڑے بُرج اُلٹ کر پی ٹی آئی کو آسمانوں کی بلندیوں تک پہنچا یا ؛ مشترکہ بیان

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)علاقہ نلہ کے چیئرمین یو سیز سید زاہد حسین شاہ ،عامر لیاقت خان ،ملک عامر افضل اور ڈاکٹر زبیر یو سف خان نے اپنے مشترکہ بیان میں مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی طرف سے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر اور نو منتخب ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق پر کی جانے والی تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میجر طاہر صادق خان نے حالیہ جنرل الیکشن میں بڑے بڑے بُرج اُلٹ کر پی ٹی آئی کو آسمانوں کی بلندیوں تک پہنچا یا اُن پر تنقید کرنے والے شاید یہ بات بھول چکے ہیں کہ میجر طاہر صادق کی حمایت کے بغیر اُن کے لیے ایم این اے تو دُور کی بات یو نین کونسل کا الیکشن جیتنا بھی مشکل ہے انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق ضلع اٹک کے واحد عوامی لیڈر ہیں جِن کو ضلع بھر کے عوام نے بھر پور کامیابی سے ہمکنار کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ضلع اٹک کی عوام کے دِلوں پر صرف اور صرف میجر طاہر صادق راج کرتے ہیں میجر طاہر صادق کے نزدیک اقتدار اور عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے بلکہ وہ حقیقی معنوں میں غریب عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے لیکر یو سی ناظمین تک کا اقتدار ہو نے کے باوجود بھی میجر طاہر صادق نے عاجزی و انکساری کو اپنا شعار بناکر عوام الناس سے اپنا تعلق قائم رکھایہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے میدان سیاست میں غرور و تکبر کے نامور بُتوں کو پاش پاش کر کے نہ صرف ضلع اٹک بلکہ صوبے بھر میں اپنی عوامی مقبولیت کا لُو ہا منوایا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد اور ضلع اٹک کی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر میجر طاہر صادق پر تنقید کرنے سے پہلے ملک امین اسلم اپنے گریبان میں جھانک کر بتائیں کہ کیا وہ ٹھیک تھا جو اُنہوں نے کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress