ضلع اٹک کے مشکور ہیں جس بھاری مینڈیٹ سے انہوں نے میجر صاحب پر اعتماد کا اظہار کیا ؛ ایمان طاہر 

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)چےئر پرسن ڈسٹرکٹ کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا کہ ہم ضلع اٹک کے مشکور ہیں جس بھاری مینڈیٹ سے انہوں نے میجر صاحب پر اعتماد کا اظہار کیا اس کی پورے ملک میں مثال نہیں ملتی اب حکومت بننے کے بعد ہماری پوری توجہ عوامی مسائل کے حل پر ہوگی اور ضلع اٹک کی بہتری و تعمیر ترقی کیلئے ہر دستیاب فورم کو استعمال کیا جائے گا لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں نے ماضی میں پاکستان کو قرضوں کمزور معیشت غربت اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا وزیراعظم پاکستان عمران خان سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے ایسا پاکستان بنائے گے جہاں ہر ایک کو اس کا بنیادی حق مل سکے وزیر اعظم کی سادگی کو اپنانے کے بارے مہم میں ہمارے لاتعداد ملکی معاشرتی اور سماجی مسائل کا بہترین حل موجود ہے اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے خود وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی مثال قائم کر دی ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ وزیراعظم ہاوس میں رہائش کر نے کے بجائے اپنے ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ میں ہی رہیں گے ان رہائش گاہ صرف دو کمروں پر مشتمل ہے اس سے پہلے ہر سال عوام کے ٹیکس کے اربوں روپے حکمرانوں کی پرتعیش رہائشگاہوں پر خرچ کیے جاتے رہے اب عمران خان ملک کو قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے ایمان طاہر نے کہا کہ اب ملک میں ترقی اور تبدیلی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے تعلیم صحت روزگار اور ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے اور اگلے پانچ سال اس منشور کی تکمیل میں صرف کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress