شین باغ میں مرکزی جلوس علم و ذوالجناح

اٹک(بیورو رپورٹ) 9محرم الحرام کے سلسلے میں شین باغ میں مرکزی جلوس علم و ذوالجناح ڈیرہ سید فدا شاہ ابرآمد ہوا جو اپنے مخصوص روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلسِ عزا منعقد کی گئی جس میں مقامی ذاکرین نے ذکرِ فضائل و مصائبِ اہلبیت کیا جلوس کے راستے میں جابجا سبیلیں لگائی گئی تھیں عزادارانِ امامِ مظلوم تمام راستے سینہ کوبی اور زنجیرزنی کرتے ہوئے اسلام کی بقاء کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے ، 9محرم الحرام کو نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا جلوس کے راستے سے ملنے والی گلیوں کو دہری دیواریں لگا کر سیل کیا گیا تھا۔ ممبر پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی سول انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرمہرین فہیم عباسی کے علاوہ دیگر جلوس کے ہمراہ رہے 300سے زائد پولیس اہلکاران نے مقامی رضاکاران کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے پولیس اہلکاران جلوس کے راستوں کے علاوہ اونچی عمارتوں کی چھتوں سے جلوس کی نگرانی کرتے رہے سیکیورٹی کے علاوہ فائر بریگیڈ ، ریسکیو1122اور مختلف ایمبولینسز بھی جلوس کے ہمراہ چلتی رہیں. جلوس کے اختتام پر مینیجنگ ڈائریکٹر الاعوان ٹاؤن ملک شہزاد اکبر خان کی جانب سے انتظامیہ اور شرکائے جلوس کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress